بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی

80
بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی
بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ہائی کمشنر نے وزیراعظم کو پاکستان بنگلہ دیش کے تعلقات بارے بریفنگ دی۔

وزیر اعظم نے ہائی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کی کوششیں جاری رکھیں،بنگلہ دیش کی قیادت اور عوام کو میری طرف سے نیک تمنائوں سے آگاہ کریں