ڈھاکہ ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے میچز میں فتوحات کی سنچری مکمل کر لی، بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف تیسرا ون ڈے جیت کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیشی ٹیم سو ایک روزہ میچز جیتنے والی دنیا کی 10 ویں ٹیم بن گئی، اس سے قبل آسٹریلیا، پاکستان، بھارت، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں بھی یہ اعزاز حاصل کر چکی ہیں، ون ڈے کرکٹ میں زیادہ فتوحات حاصل کرنے کا عالمی اعزاز آسٹریلیا کے پاس ہے