بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو آخری ایک روزہ میچ میں 120 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

72
بنگلہ دیشی ٹیم کو پہلے میچ میں شکست دیکر ٹی 20 سیریز کا آغاز بھی فاتحانہ انداز میں کریں گے، الزاری جوزف

چٹاگانگ۔25جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 120 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا، میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اووز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے، تمیم اقبال، محموداللہ، مشفق الرحیم اور شکیب الحسن نے نصف سنچریاں سکور کیں، جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 44.2 اوور میں 177 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، بنگلہ دیشی بائولرز کی نپی تلی بائولنگ کے سامنے کالی آندھی کا کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا، مشفق الرحیم میچ اور شکیب الحسن سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پیر کو چٹاگانگ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن محمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کارگر ثابت نہ ہوا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، تمیم اقبال 64، لٹن داس صفر، نجم الحسین 20، شکیب الحسن 51، مشیفق الرحیم 64 اور سومیا سرکار7 بنا کر آئوٹ ہوئے، محموداللہ 64 اور محمد سیف الدین 5 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے ایزری جوزف اور ریمن ریفر نے دو دو جبکہ کیل میرز نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 44.2 اوور میں 177 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کجرون اوٹلی 1، سنیل ایمبرس 13، نکرمہا بونئر 31، کیل میرز 11، کپتان جیسن محمد 11، ،رومن پاول 47، جھامر ہیملٹن 5، ریمن ریفر 27 ، جوزف 11 اور ہوسین صفرپر آئوٹ ہوئے۔ محمد سیف الدین نے 3 ، مصتفیض الرحمن اور مہدی حسن مرزا نے دو دو جبکہ تسکین احمد اور سومیا سرکار نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔