27.5 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںبنگلہ دیش نے ویلنگٹن ٹیسٹ کے پہلے روز 3 وکٹوں کے نقصان...

بنگلہ دیش نے ویلنگٹن ٹیسٹ کے پہلے روز 3 وکٹوں کے نقصان 154 رنز بنا لئے

- Advertisement -

ویلنگٹن ۔ 12 جنوری (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنا لئے۔ بارش کی وجہ سے 40.2 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔ تمیم اقبال نے نصف سنچری سکور کی، مومن الحق 64 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بیسن ریزور، ویلنگٹن میں شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش نے سبھاش رائے اور تسکین احمد کو ٹیسٹ کیپ دی۔ بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی وکٹ 16 کے مجموعی سکور پر گئی جب امرالقیس ایک رن بنا کر ٹم ساﺅدی کی گیند پر ٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=37667

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں