24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومکھیل کی خبریںبنگلہ دیش نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیدرلینڈز کو 8...

بنگلہ دیش نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیدرلینڈز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

- Advertisement -

سلہٹ۔30اگست (اے پی پی):بنگلہ دیش نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیدرلینڈز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ گزشتہ روز سلہٹ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔

تیجا نیدامنارو 26 اور میکس اوڈوڈ 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔

- Advertisement -

جواب میں بنگلہ دیش نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 13.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ لٹن داس نے 29 گیندوں پر ناقابل شکست 54 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جب کہ سیف حسن نے 36 اور تنزید حسن نے 29 رنز بنائے۔ تسکین احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں