سہلٹ۔12جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے سلسلہ میں کھیلے گئے میچ میں سلہٹ سٹرائیکرز نے دلچسپ مقابلہ کے بعد کھلنا ٹائیگرز کو 8 رنز سے شکست دیدی۔ اتوار کو ٹورنامنٹ کے 17ویں میچ میں سلہٹ سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ سلہٹ سٹرائیکرز کی جانب سے ذاکر حسن نے75 رنز کی ناقابل شکست …
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ،سلہٹ سٹرائیکرز نے کھلنا ٹائیگرز کو 8 رنز سے شکست دیدی
سہلٹ۔12جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے سلسلہ میں کھیلے گئے میچ میں سلہٹ سٹرائیکرز نے دلچسپ مقابلہ کے بعد کھلنا ٹائیگرز کو 8 رنز سے شکست دیدی۔ اتوار کو ٹورنامنٹ کے 17ویں میچ میں سلہٹ سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ سلہٹ سٹرائیکرز کی جانب سے ذاکر حسن نے75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور سب سے نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رونی تالقدار 56، ایرون جونز 20 اور عارف الحق 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کھلنا ٹائیگرز کی جانب سے ابو حیدر اور ضیاء الرحمان نے 2,2 وکٹیں جبکہ نصوم احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں کھلنا ٹائیگرز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا سکی۔ کھلنا ٹائیگرز کی جانب سے اوپننگ بلے باز ولیم بوسیسٹو 43 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ محمد نواز نے 33، مہدی الاسلام نے 28، کپتان مہدی حسن میراز اور درویش رسولی نے 15,15 اور محمد نعیم نے 11 رنز سکورکئے۔
سلہٹ سٹرائیکرز کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب، ریس ٹاپلی اور رویل میہا نے 2,2 وکٹیں جبکہ ناہید الاسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ذاکر حسن کو ناقابل شکست 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔









