- Advertisement -
ڈھاکہ ۔ 15 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں (آج) بدھ کو آرام کا دن ہے کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا، لیگ میں (کل) جمعرات کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں 15 اور 16 نومبر کو آرام کا دن ہے کوئی میچ نہیں ہوگاجبکہ 17 نومبر کو پہلا میچ ڈھاکہ ڈائنامیٹیز اور چٹاگانگ ویکنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ رنگپور رائیڈرز اور باریسال بلز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ لیگ کا فائنل میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=29270
- Advertisement -