بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں (آج) اور (کل) آرام کا دن، کوئی میچ نہیں ہوگا

106

ڈھاکہ ۔ 22 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں (آج) بدھ اور (کل) جمعرات کو آرام کا دن ہے ان دنوں کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا۔ لیگ میں 25 نومبر کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور لیگ میں 25 نومبر کو پہلا میچ رنگپور رائیڈرز اور راجشاہی کنگز کی ٹیموں کے درمیان شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرے میچ میں باریسال بلز اور کھلنا ٹائٹنز کی ٹیمیں شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں آمنے سامنے ہونگی۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔