ڈھاکہ ۔ 09 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں (آج) جمعرات کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اور بی پی ایل میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ پی بی ایل میں آج واحد میچ میں رنگپور رائیڈرز اور کھلنا ٹائٹنز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ لیگ کا فائنل میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔