بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں (آج) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

107

ڈھاکہ ۔ 16 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں (آج) جمعرات کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں 15 اور 16 نومبر کو آرام کا دن تھا تاہم (آج) جمعرات کو پہلا میچ ڈھاکہ ڈائنامیٹیز اور چٹاگانگ ویکنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ رنگپور رائیڈرز اور باریسال بلز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ لیگ کا فائنل میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔