بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں (کل)آخری دو میچز کھیلے جائیں گے

104

ڈھاکہ ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں (کل) اتوار کو آخری دو میچز کھیلے جائیں گے۔ رنگپور رائیڈرز کا مقابلہ کومیلا وکٹورینز اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کا مقابلہ کھلنا ٹائٹنز سے ہو گا۔ اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی ٹیم 8 فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔