ڈھاکہ ۔ 14 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں 15 اور 16 نومبر کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا، 17 نومبر کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں 15 اور 16 نومبر کو آرام کا دن ہے کوئی میچ نہیں ہوگا جبکہ 17 نومبر کو پہلا میچ ڈھاکہ ڈائنامیٹیز اور چٹاگانگ ویکنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ رنگپور رائیڈرز اور باریسال بلز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ لیگ کا فائنل میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔