ڈھاکہ۔20جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کے گیارہویں ایڈیشن میں 22 جنوری کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ڈھاکہ کیپٹلز اور چٹاگانگ کنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں فارچیون باریشال اور کھلنا ٹائیگرز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کے دلچسپ مقابلے بنگلہ دیش میں جاری ہیں جس میں دنیا کے نامور کرکٹر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں اور شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں 22جنوری کو میگا ایونٹ کے 29ویں میچ میں ڈھاکہ کیپٹلز اور چٹاگانگ کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،ڈھاکہ کیپٹلز کی ٹیم کو لٹن داس لیڈ کریں گی اور چٹاگانگ کنگز کی ٹیم کو محمد متھن لیڈ کریں گے۔
اسی روز ٹورنامنٹ کا 30ویں میچ میں فارچیون باریشال اور کھلنا ٹائیگرز کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی ۔ فارچیون باریشال کی ٹیم کی قیادت تمیم اقبال کریں گے جبکہ کھلنا ٹائیگرز کی قیادت مہدی حسن مرزا کریں گے ۔بی پی ایل کے دونوں میچز ظہور احمد چودھری سٹیڈیم، چٹاگانگ میں کھیلے جائیں گے۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا فائنل میچ 7 فروری کو ڈھاکہ میں کھیلا جائےگا۔