بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2016ءمیں سنچری بنانے کا اعزاز صابررحمان کے نام رہا

95

میرپور ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) سنچری بنانے کا اعزاز راجشاہی کنگز کے بلے باز صابررحمان کے نام رہا۔ بی پی ایل اختتام پذیر ہو گئی اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے فیصلہ کن معرکے میں راجشاہی کنگز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ لیگ کے دوران فائنل سمیت مجموعی طور پر 46 میچز کھیلے گئے لیکن صرف ایک سنچری بن سکی جو کہ راجشاہی کنگز کے بلے باز صابررحمان نے بنائی تھی جبکہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 49 نصف سنچریاں بنیں۔