چٹاگانگ۔26نومبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق نے چٹا گانگ ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلا دیش نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کاآغاز کیا اس کے دونوں اوپنرز نے باؤنڈریز کی شکل میں رنز بنانا شروع کیے۔
شادمان اسلام اور سیف حسن نے بنگلہ دیش کی طرف سے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے بائولنگ اٹیک کیا۔ بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 19 کے سکور پر گر گئی ۔میزبان ٹیم کا سکور 33 رنز پر پہنچا تو اس کے دوسرے اوپنر شادمان اسلام 14 رنز بنا کر حسن علی کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، کپتان مومن الحق بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 6 کے انفرادی سکور پر ساجد خان کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔
میچ میں انگلینڈ کے مائیکل گف اور بنگلہ دیش کے شرف الدولہ ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور ٹی وی ایمپائر غازی سہیل جبکہ میچ ریفری کے فرائض نیامور رشیدانجام دے رہے ہیں۔