بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے جولائی کے آخر میں ٹیم کے دورہ سری لنکا کی تصدیق کر دی

61
بنگلہ دیش ستمبر تا اکتوبر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی-20میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا
بنگلہ دیش ستمبر تا اکتوبر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی-20میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا

ڈھاکہ ۔ 10 جولائی (اے پی پی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے رواں سال جولائی کے آخر میں ٹیم کے دورہ سری لنکا کی تصدیق کر دی۔ رواں سال مارچ میں سری لنکا میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ سری لنکا مشکوک ہو گیا تھا لیکن نیشنل ایجنسی کی طرف سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد بی سی بی نے طے شدہ شیڈول کے تحت دورہ سری لنکا کی تصدیق کر دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 26 جولائی، دوسرا ون ڈے 28 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 31 جولائی کو کھیلا جائے گا، تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔