بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا مشرفی مرتضیٰ کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کیلئے باضابطہ درخواست دینے کا فیصلہ

64
بنگلہ دیش ستمبر تا اکتوبر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی-20میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا
بنگلہ دیش ستمبر تا اکتوبر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی-20میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا

ڈھاکہ۔ 21 فروری (اے پی پی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) آل راﺅنڈر مشرفی مرتضیٰ کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کیلئے باضابطہ طور پر درخواست دے گا، مشرفی نے گزشتہ برس اپریل میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا ہے کہ سلیکٹرز آئندہ ماہ سری لنکا میں شیڈول سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے سلسلے میں ناموں کو حتمی شکل دینے پر کام کر رہے ہیں اور اسی دوران ہم مشرفی سے درخواست کریں گے کہ وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیکر ٹی ٹونٹی میں کم بیک کریں، ہم مشرفی پر دباﺅ نہیں ڈالیں گے وہ جو فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہو گا، اگر مشرفی نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا تو وہ سہ ملکی سیریز میں بطور باﺅلر ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مشرفی ٹیم کے وسیع مفاد کو مدنطر رکھتے ہوئے ہماری درخواست پر غور کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے۔