بنگلہ دیش کوپاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 35.41 فیصد کمی، درآمدات میں 62.81 فیصد اضافہ

78

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کوپاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 35.41 فیصد کی کمی جبکہ درآمدات میں 62.81 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبر 2020 تک کی مدت میں بنگلہ دیش کوپاکستانی برآمدات کا حجم 219.85 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 35.41 فیصد کم ہے، گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بنگلہ دیش کوپاکستانی برآمدات کاحجم 297.66 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، نومبر2020 میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کا حجم 50.03 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، زگذشتہ سال نومبرمیں بنگلہ دیش کوپاکستانی برآمدات کاحجم 49.29 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال -202019 میں بنگلہ دیش کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 634.12 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں بنگلہ دیش سے درآمدات کا حجم 28.02 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 62.81 فیصد زیادہ ہے، گذشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں بنگلہ دیش سے درآمدات کاحجم 17.21ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔نومبر2020 میں بنگلہ دیش سے 7.83 ملین ڈالرکی درآمدات کی گئیں، گذشتہ سال نومبرمیں بنگلہ دیش سے درآمدات کا حجم 5.90 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔