بنگلہ دیش کو دوسرے میچ میں شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کرینگے، معین علی

144
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

ڈھاکہ ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر معین علی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی مسلسل شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میچ میں کامیابی ٹیم پر اعتماد ہے اور آخری ٹیسٹ میں شرکت کے لئے بے تاب ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے، انہوں نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے میچ میں کامیابی پر بہت خوش ہیں