بنگلہ دیش کو پاکستان کی فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک،ادارہ شماریات

85
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کوپاکستان کی فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا،مالی سال کے پہلے دوماہ میں بنگلہ دیش کوبرآمدات میں سالانہ بنیاد پر24فیصداضافہ جبکہ بنگلہ دیش سے درآمدات میں 32.30فیصد کمی ہوئی ۔ سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو122.004ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 24فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو98.58ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اگست میں بنگلہ دیش کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 64.13ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 57.86ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 45.33ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2024میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو666.51ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا۔ مالی سال کے پہلے دوماہ میں بنگلہ دیش سے درآمدات میں سالانہ بنیاد پر32.30فیصد کمی ہوئی، دوماہ میں بنگلہ دیش سے درآمدات پر8.850ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 11.70ملین ڈالرتھا۔اگست میں بنگلہ دیش سے درآمدات کاحجم 4.135ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 4.71ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 4.70ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں بنگلہ دیش سے درآمدات پر56.55 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا