18.2 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس رواں ماہ چین...

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس رواں ماہ چین کا دورہ کریں گے

- Advertisement -

ڈھاکہ ۔18مارچ (اے پی پی):بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس رواں ماہ سفارتی خیرسگالی کے لیے چین کا دورہ کریں گے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق محمد یونس کے میڈیا سیکریٹری شفیق العالم نے صحافیوں کو بتایا کہ بنگلہ دیش کا مقصد اس دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورے میں دونوں ممالک کے درمیان متعلق وسیع مسائل پر بات چیت ہوگی۔محمد یونس 26 تا 29 مارچ کے تین روزہ دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔محمد یونس پیکنگ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی حاصل کریں گے اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے متعدد چینی فرموں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

- Advertisement -

میڈیا سیکرٹری شفیق العالم نے کہا کہ ’بنگلہ دیش مینوفیکچرنگ کا مرکز بننے کی خواہش رکھتا ہے اور اس کوشش میں چین کے ساتھ شراکت کا خواہشمند ہے۔دورے میں بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی آبادی پر بھی سفارتی بات چیت متوقع ہے، جن میں سے زیادہ تر 2017 میں پڑوسی ملک میانمار میں پرتشدد فوجی کریک ڈاؤن سے فرار ہو کر یہاں پہنچے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573689

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں