بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، ترجمان ایوی ایشن ڈویژن

105

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور حج لاﺅنج کے ذریعے خیر مقدم کرنے کے بعد شاہین ایئرپورٹ سروس نے گراﺅنڈ ہینڈلنگ مہیا کی۔ ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان نے بتایاکہ بنگلادیشی ایئرلائن کی فلائٹ نے 22:34 گھنٹے پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرلینڈنگ کی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایئرپورٹ انتظامیہ اور شاہین ایئر پورٹ سروس کے حکام نے حج لاونج میں ٹیم کا خیر مقدم کیا۔ ترجمان کے مطابق شاہین ایئرپورٹ سروسز نے ٹیم کو گراو¿نڈ ہینڈلنگ مہیا کی۔