- Advertisement -
ڈھاکہ ۔24مارچ (اے پی پی):بنگلہ دیش کے کرکٹر تمیم اقبال میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال داخل ہو گئے۔
ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق بنگلہ دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال پیر کو بنگلہ دیش کریرا شکھا پروٹشتھان میں ڈھاکہ پریمیئر ڈویژن کرکٹ لیگ کے میچ کےدوران سینے میں شدید درد کے باعث ہسپتال میں داخل ہو گئے۔
- Advertisement -
محمڈن اسپورٹنگ کلب کے کپتان کو فوری طور پر فضل النساء ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر دیباشیس چودھری نے تصدیق کی کہ اب ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575825
- Advertisement -