بنگلہ دیش کے مہاجر کیمپوں میں روہنگیا مسلمانوں کا بحران سنگین ہوگیا ہے ،اقوام متحدہ

84

اقوام متحدہ ۔ 18 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے مہاجرکیمپوں میں روہنگیا مسلمانوں کا بحران مزید سنگین ہوگیا ہے ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادار ے ( یو این ایچ سی آر ) کے سائٹ پلانر فلپ ہوبنر نے بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجر کیمپوں کی ڈرون سے ایک فلم بنائی ہے جسے دیکھنے کے بعد یہ اندازہ کرنا مشکل نہیں کہ روہنگیا کا بحران سنگین ہوچکا ہے۔بنگلہ دیش میں قائم مہاجر کیمپوں میں گنجائش سے کہیں زیادہ تعداد میں روہنگیا مسلمان رہ رہے ہیں تاہم کسمپرسی کی حالت میں رہنے کے باوجود بہت سے مہاجرین میانمار میں اپنی آبائی ریاست راکھائن کی جانب لوٹنے کو تیار نہیں کیونکہ انھیں یہ خدشہ لاحق ہے کہ واپسی کی صورت میں انھیں ایک مرتبہ پھرمیانمار کی سکیورٹی فورسز اور بدھ مت انتہا پسندوں کے مظالم اور تشدد آمیز کارروائیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔