اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) پاکستان کیلئے بنگلہ دیش کے نئے ہائی کمشنر طارق حسن نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے اس امید کا اظہار کیا کہ بنگلہ دیش کے نئے ہائی کمشنر اپنے قیام کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید …
بنگلہ دیش کے نئے ہائی کمشنر طارق حسن کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) پاکستان کیلئے بنگلہ دیش کے نئے ہائی کمشنر طارق حسن نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے اس امید کا اظہار کیا کہ بنگلہ دیش کے نئے ہائی کمشنر اپنے قیام کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال نومبر میں ہونے والی پاکستان میں سارک کانفرنس میں بنگلہ دیشی وزیراعظم کے دورہ خواہاں ہیں جس سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو یقین دلایا کہ پاکستان باہمی تعلقات کی مضبوطی اور دوطرفہ روابط کے فروغ کیلئے ہرممکن تعاون کرے گا۔








