28 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبنگلہ دیش ہائی کورٹ نے کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ تحریک کے...

بنگلہ دیش ہائی کورٹ نے کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ تحریک کے شہداکو قومی ہیرو قرار دینے کا حکم جاری کردیا

- Advertisement -

ڈھاکہ۔30ستمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش ہائی کورٹ نے کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ تحریک کے شہدا کو قومی ہیرو قرار دینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق ہائی کورٹ نے اپنے میں کہا ہے کہ جولائی اگست کے دوران کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ تحریک کے شہدا کو قومی ہیرو قرار دیا جائے۔

عدالت نے یہ کہا کہ متاثرین کے خاندانوں کو آزادی پسندوں کے خاندانوں کی طرح مالی مراعات ملنی چاہئیں۔ جسٹس کامر الحسین ملاح اور جسٹس قاضی زینت حق پر مشتمل ہائی کورٹ بنچ نے منگل کو درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد یہ فیصلہ جاری کیا۔

- Advertisement -

کابینہ سیکرٹری اور وزارت برائے آزادی جنگ کے سیکرٹری سمیت دیگر کو حکم پر جواب دینے کو کہا گیا ہے۔ عدالت میں درخواست کی نمائندگی سینئر وکیل زین العابدین، ایڈووکیٹ ریحان عالم اور ایڈووکیٹ ذکیہ حمیرا تما نے کی۔ قبل ازیں ڈھاکہ میں چھاؤنی کے علاقے کے رہائشی علی نجر نے یہ رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس میں جولائی اور اگست کے دوران طلبہ تحریک کے شہدا کو قومی ہیرو قرار دینے کی ہدایت کی درخواست کی گئی تھی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=506915

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں