بنیادی مراکز صحت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ سیالکوٹ

118

سیالکوٹ۔ 20 فروری (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ (سی ای او ) سیالکوٹ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ بنیادی مراکز صحت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔دیہاتی علاقے کے مرکز صحت میں صحت کی بہترین سہولیات موجود ہیں۔

انہوں نے بنیادی مرکز صحت وڈالہ سندھواں کے دورے پر متعلقہ سٹاف کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی مرکز صحت پر آنے والے لوگوں کے ساتھ ہمیشہ احسن طریقے سے پیش آیا جائے ۔

انہوں نے فارمیسی میں مختلف ادویات کی تاریخ معیاد اور مفت فراہمی کا ریکارڈ چیک کیا جہاں تمام سازو سامان اور ضروری ادویات دستیاب تھیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو طبی سہولیات بلا تعطل جاری رہنی چاہئیں ۔