بنیادی و دیہی مراکز صحت کی ری ویمپنگ منصوبہ کے حوالے سے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے تعمیراتی کام کی رپورٹ جاری کر دی

92
Chief Minister Punjab
Chief Minister Punjab

لاہور۔19فروری (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کے بنیادی و دیہی مراکز صحت کی ری ویمپنگ منصوبہ کے حوالے سے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے تعمیراتی کام کی رپورٹ جاری کر دی۔صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ صوبہ بھر کے1218 بنیادی و دیہی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کا آغاز 23 ستمبر 2024 کو کیا گیا،89 فیصد ری ویمپنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے،486 بنیادی مراکز صحت کی مکمل ری ویمپنگ کی جا چکی ہے۔

ترجمان سی اینڈ ڈبلیو کے مطابق 243 بنیادی مراکز صحت ری ویمپنگ کے بعد محکمہ صحت کے ہینڈ اوور کر دیئے گئے ہیں،تمام بنیادی مراکز صحت کی پلاسٹرنگ اور فلورنگ کا عمل مکمل ہوچکاہے،باقی بنیادی و دیہی مراکز صحت بھی ری ویمپنگ کے آخری مراحل میں ہیں،صوبہ کے دور دراز و پسماندہ علاقوں میں بہترین طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو کو بہترین انفراسٹرکچر کے ساتھ ان کی دہلیز پر طبی سہولیات میسر ہونگی۔