بنی کریم کی تعلیمات پر صیح معنوں میں عمل درآمد ہی نجات کا واحد ذریعہ ہے، برجیس طاہر

112

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بنی کریم حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پر صیح معنوں میں عمل درآمد ہی نجات کا واحد ذریعہ اور دورحاضر کے مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل میں جشن عید میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں نکالے گئے جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ سرکار دوعالم کی تشریف آوری سے ظلم وجہالت میں ڈوبی انسانیت نے ایک نئے سفر کا آغاز کیا اور وہ انسان جو اپنی قدرو منزلت اور حرمت کے مقام سے نا آشنا ہو چکا تھا اُس کواس کی ا صل حقیقت اور منزل سے روشناس کرایا ۔ا