- Advertisement -
اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بنی گالا میں خیبر پختونخوا کے اساتذہ کا احتجاج عمران خان کا پڑھایا ہوا سبق ہے جو انہیں مبارک ہو۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے نجی ٹی وی چینل کی اس خبر کا حوالہ دیا جس میں خیبر پختونخوا کے اساتذہ کو بنی گالا میں احتجاج کرتے ہوئے دکھایا گیا اور بتایا گیا کہ مظاہرین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے گھر میں داخل ہو گئے ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=318085
- Advertisement -