واشنگٹن ۔ 15 مارچ (اے پی پی) امریکی ایرو سپیس کمپنی بوئنگ نے فرانس کو بوئنگ737میکس ایٹ کی فراہمی روک دی۔بوئنگ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم بوئنگ 737میکس ایٹ کی ڈیلیوری روک رہے ہیں اور مسئلے کے حل تک یہ جاری رہے گی۔انھوں نے کہا کہ ہم طیارے کی پیداوار کو جاری رکھے گے اور اس دوران اس کی صلاحیت کو جانچا جاتا رہے گا۔فرانسیسی تحقیق دان ایتھوپیئن ائر لائنز کے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے جس کو ڈیلیور کیئے صرف چار ماہ گزرے تھے،کے بلیک باکس کا تجزیہ کر رہے ہیں ،طیارے کے کاک پٹ وائس اور فلائیٹ ڈیٹا ریکارڈرز کو نقصان پہنچا ہے جس کو کارآمد کئے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔737میکس ایٹ طیارے دنیا بھر میں حادثے کی حتمی تحقیقات سامنے آنے تک گراﺅنڈ کر دیئے گئے ہیں۔