بوائز ایلیمنٹری ونگ ضلع سرگودھا کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد

153
Annual Sports Gala
APP16-041222 SARGODHA: December 04 - Students showing their martial arts skills during Annual Sports Gala of Khubaib Foundation School and College. APP/HSD/TZD

سرگودھا۔8دسمبر (اے پی پی):بوائز ایلیمنٹری ونگ ضلع سرگودھا کے سالانہ سپورٹس گالا کے سلسلہ میں ضلع کی سطح پر ثقافتی مقابلہ جات، مختلف کھیلوں کے مقابلے اور اتھلیٹکس کے مقابلہ جات سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہوئے۔

یہ مقابلہ جات چیف ایگزیکٹو آفیسر / ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اختر عباس بلوچ اور سید محمد احتشام الحق ہمدانی کی خصوصی دلچسپی سے منعقد ہوئے۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر سپورٹس طلعت محمود وڑائچ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیزیکل سپورٹس سرگودھا، محمد الیاس باجوہ کے علاوہ تمام تحصیلوں کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ہیڈ ماسٹرز، پی ای ٹیز اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مقابلہ جات میں تحصیل سلانوالی نے پہلی، تحصیل سرگودھا نے دوسری اور تحصیل ساہیوال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیزیکل سپورٹس سرگودھا، محمد الیاس باجوہ نے مقابلہ جات کے بہترین انتظامات پر انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی اور طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

انہوں نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔