بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کےانٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی آن لائن رجسٹریشن کا شیڈول جاری

307
Board of Intermediate and Secondary Education Sargodha
Board of Intermediate and Secondary Education Sargodha

سرگودہا۔3اگست (اے پی پی):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کےانٹرمیڈیٹ( پارٹ ون کی)آن لائن رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے ہفتہ کو انٹرمیڈیٹ( پارٹ ون) کے امتحان26۔ 2024 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا۔

تعلیمی بورڈ آفس کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بغیر لیٹ فیس کے آن لائن رجسٹریشن یکم اگست 2024 سے شروع ہوئی اور 20 ستمبر 2024 تک جاری رہے گی۔ لیٹ فیس (600 روپے) کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن 21 ستمبر 2024 سے شروع ہو گی۔ اس کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2024 ہے۔ آن لائن رجسٹریشن فیس UBL بورڈ برانچ میں جمع کرائی جائے۔