بورے والا،دریائے ستلج کی طوفانی لہروں میں امام مسجد سمیت دو افرادڈوب گئے

137
دریائے ستلج

بورے والا 25 اگست (اے پی پی):دریائے ستلج کی تیز لہروں میں امام مسجد سمیت دو افراد ڈوب گئے۔ دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب نے دو انسانی جانوں کو نگل لیا۔

موضع لکھا سلدھیرا کا نوجوان محمد افضل شاہ اپنے اہل خانہ کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوشش میں دریائے کی طوفانی لہروں کی نذر ہوگیا جسے تلاش کرنے کے لئے ریسکیو آپریشن 20 گھنٹے جاری رہنے کے بعد نوجوان کی نعش نہ ملنے پر ختم کردیا گیا،

جبکہ دوسرے واقعہ میں چاہ بکھو والا کا امام مسجد مولوی فیاض احمد رحمانی اپنے مویشیوں کے لئے چارہ کاٹ رہا تھا کہ سیلاب کا ریلا اسے ساتھ ہی بہا لے گیا جسکی اطلاع ملتے ہی رہسکیو 1122 نے اسکی تلاش شروع کردی لیکن 10 گھنٹے گذرنے کے باوجود امام مسجد کی نعش برآمد نہ ہوسکی