34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںبورے والا،سیلاب میں گھری بارات کو ریسکیو نے کشتیوں پر لڑکی والوں...

بورے والا،سیلاب میں گھری بارات کو ریسکیو نے کشتیوں پر لڑکی والوں کے گھر پہنچا دیا

- Advertisement -

بورے والا 26 اگست (اے پی پی):دریائے ستلج میں بارات کوریسکیو کیاگیا۔دریائے ستلج کے سیلابی پانی نے جہاں سینکڑوں بستیوں کو تباہ کر دیا ہے اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئی ہیں۔

وہیں بند ٹوٹنے سے بستی میاں والی میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے۔ بستی کے رہائشی عبدالکریم کی شادی 26 اگست کو طئے تھی اور وہ بارات لیکر نکلا ہی تھا کہ سیلاب کے باعث دریاء کے کٹاؤ کی وجہ سے بارات سیلابی پانی میں پھنس گئی، جس کی اطلاح ریسکیو 1122 کو ملی تو اس کے جوانوں نے سیلاب میں دریائے ستلج کی تیز لہروں اور گہرے پانیوں سے دولہا اور باراتیوں کو باحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

- Advertisement -

دولہا عبدالکریم دولہا والا سوٹ، شیروانی اور ہار پہنے انتہائی مسرور لگ رہا تھا اور کشتیوں میں آتی بارات دیکھ کر اس غمزدہ ماحول میں اہل علاقہ کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے تھے۔ ریسکیو 1122 کی طرف باراتیوں کو کھانا بھی دیا گیا۔ اس موقع پر لوگوں نے ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ریسکیو زندہ باد کے نعرے لگائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382809

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں