35.5 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںبورے والا،وٹرنری ڈاکٹر کو قتل اسکی بیوی اور سوتیلی بچی کو زخمی...

بورے والا،وٹرنری ڈاکٹر کو قتل اسکی بیوی اور سوتیلی بچی کو زخمی کرنے والا ملزمان گرفتار

- Advertisement -

بورے والا۔ 24 اپریل (اے پی پی):تھانہ سٹی پولیس نے وٹرنری ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے قتل اسکی بیوی اور بچی کو زخمی کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔ ملزم عمر فاروق سکنہ 261 ای بی اور ایک نامعلوم شخص نے گزشتہ ماہ مجاہد کالونی پل پر فائرنگ کرکے170/ای بی کے رہائشی ویٹرنری ڈاکٹر نعمت اور اس کی فیملی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے جس کے نتیجہ میںوٹرنری ڈاکٹر ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا تھا جبکہ اسکی بیوی اور معصوم بچی شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

ملزم عمر فاروق زخمی خاتون کا سابقہ شوہر اور معصوم بچی کا باپ بتایا جاتا ہے جس نے سابقہ بیوی کو دوسری شادی کرنے کے رنج میں اسکو اور اسکے شوہر کو قتل کرنے کے لئے فائرنگ کی تھی جس کی زد میں آکروٹرنری ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا تھا۔ ملزم اپنے ساتھی سمیت موقع سے فرار ہوگیا تھا ۔

- Advertisement -

ڈی ایس پی رانا افتخار احمد کی سربراہی میں تھانہ سٹی پولیس نے مرکزی ملزم عمر فاروق اور اسکے ساتھی شہزاد نائی سکنہ 435/ای بی کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کرلئے ،مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587021

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں