بورے والا۔ 19 دسمبر (اے پی پی):تھانہ گگو منڈی اور تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائیاں کیں، بین الاضلاعی منشیات فروش گروہ کے چار کارندے گرفتار کر کے 70لاکھ سے زائد مالیت کی چھ کلوآئس برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او وہاڑی منصور امان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ گگو منڈی حسن آفتاب کیانی نے چوک شاہ جنید پر ناکہ لگا کر ایک کار میں سوار دو مشکوک افراد کو گرفتار کیا تو گاڑی کی تلاشی کے دوران اس میں سے چار کلو گرام آئس برآمد ہوئی جو سپلائی کے لئے بورے والا لائی جارہی تھی پولیس نے دونوں ڈرگ ڈیلرز کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا
ملزمان عارف اور نوید کا تعلق پیر محل اور عارف والا سے ہے جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے بھی میانچنوں کے رہائشی خلیل احمد جھرولہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی ڈرگ ڈیلر شفقت حسین سرگانہ کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی دو کلو آئس برآمد کرکے انکے خلاف بھی مقدمات درج کرلئے۔