بورے والا ،ٹیوب ویل پر نہانے پر زمیندار نے فائرنگ کرکے کمسن بچہ قتل کردیا

102
Firing

بورے والا۔ 21 اپریل بورے والا(اے پی پی):سفاک زمیندار نے اپنے ٹیوب ویل پہ نہانے کے جرم میں 13 سالہ کمسن بچے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، کمسن مقتول اپنے دوستوں کے ہمراہ زمیندار کے ٹیوب ویل پہ نہانے گیا تھا، بچہ فائر لگنے کے بعد تڑپتا رہا، زمیندار نے کسی بچے کو قریب نہ آنے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بستی عظیم آباد کا رہائشی کمسن 13سالہ بچہ اپنے دوستوں کے ہمراہ قریبی گاوں 429/ای بی میں زمیندار کے ٹیوب ویل پہ نہا رہا تھا کہ زمیندار طارق ڈوگر وہاں آگیا بچوں کو نہاتا دیکھ کرغصے میں آکر بچوں پرفائرنگ کردی جس کی زد میں آکر کمسن 13 سالہ محمد ذکی شدید زخمی ہوگیا ۔

‘بچے کے دیگر ساتھیوں نے بتایا کہ ذکی فائر لگنے کے بعد پانی مانگتا رہا لیکن زمیندار نے ہمیں اس کو پانی پلانے نہیں دیا اور اسکا خون بہتا رہا ،حالت تشویشناک ہونے پر زمیندار نے اپنے بیٹے کو بلوا کر اسکی کار میں ہسپتال بھجوایا اور موقع سے فرار ہوگیا، کمسن ذکی خون زیادہ بہہ جانے سےہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ ڈی پی او وہاڑی فاروق احمد کمیانہ نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ، تھانہ شیخ فاضل پولیس نےمقدمہ درج کرکے چند ہی گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔