اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):بوسنیا، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین شفیق جعفرووچ وزیراعظم ہائوس آمد پر پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے معزز مہمان کااستقبال کیا۔ معزز مہمان کی آمد پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ معزز مہمان نے گارڈ آف آنر کامعائنہ کیا۔ وزیر اعظم عمرا ن خان نےمعزز مہمان سے اپنی کابینہ کے اراکین کا تعارف کرایا جبکہ بوسنیا، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین شفیق جعفرووچ نے وزیر اعظم عمران خان سے اپنے وفد کے اراکین کا تعارف کرایا۔