نمائندہ۔ 14 اگست (اے پی پی):ملک بھر کی طرح ضلع کچھی بولان میں بھی 78ویں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوئی۔ جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کچھی بولان جار اللہ کاکڑ نے قومی پرچم بلند کیا ۔
تقریب میں ایس پی کچھی رانا محمد دلاور، ضلعی انتظامی و سول افسران، لیویز و پولیس کے افسران، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لیویز اور پولیس کے چاق چوبند دستوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی جبکہ یومِ آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔اے ڈی سی جار اللہ کاکڑ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کے دن کو شایانِ شان طریقے سے مناتی ہیں۔
پاکستان کی آبیاری خون سے کی گئی ہے اور یہ ملک لازوال قربانیوں کی بدولت معرضِ وجود میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تا قیامت قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا