نمائندہ۔ 13 جنوری (اے پی پی):بولان قومی شاہراہ شالی پل دوزان کے مقام پر ٹرک کےکار پر الٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔لیویز فورس بولان کیمطابق گزشتہ شب بولان قومی شاہراہ شالی پل دوزان کے مقام پر بے قابو ٹرک گزرنے والی کار پر الٹ گیا جس کی وجہ سے قومی شاہراہ بند ہوگئی ۔ مسافروں کو اپنی منزل مقصود پر پہنچنے کیلئے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔بعدازاں لیویز فورس کولپور بولان کے جوانوں نے کرین کا بندوبست کرکے نہ صرف حادثے میں متاثر ہونے والے مسافروں کو ریسکیو کیا بلکہ کرین کا انتظام کرکے قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا۔
حادثے میں بدقسمتی سے کوئٹہ کے رہائشی عبدالرحمان پرکانی جاں بحق اور محمد یونس کرد اور غوث بخش کرد زخمی ہوگئے۔ لیویز نے لاش ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔