14.9 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومقومی خبریںبولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے،ایف...

بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے،ایف پی سی سی آئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران نے کہا ہے کہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے، سکیورٹی فورسز کی جانب سے جعفر ایکسپریس کے مغویوں کی بازیابی قابل تحسین ہے،سکیورٹی فورسز کےبروقت ردعمل سے سینکڑوں معصوموں کی زندگی بچائی گئی،دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ،بے گناہ معصوم افراد کی جان لینے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

جمعرات کو فیڈریشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیمبرکے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے جعفر ایکسپریس کے مغویوں کی بازیابی قابل تحسین ہے،سکیورٹی فورسز نے بروقت ردعمل دے کر سینکڑوں معصوموں کی زندگی بچائی،بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے،ملک دشمن عناصر دہشت گردانہ کارروائیوں سے پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

طارق جدون نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑے پیمانے پر پاکستان کو جانی و مالی نقصان ہوا ہے، پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ کریم عزیز ملک نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے میں شہداء کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، ایسے دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ،بے گناہ معصوم افراد کی جان لینے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

ملک سہیل نے کہا کہ بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم دہشت گردی کیخلاف افواج پاکستان کے ہمقدم ہے،ہمارے محافظوں نے انتہائی دلیری اور پیشہ وارانہ طریقے سے آپریشن کو مکمل کیا،دہشت گردوں کے مذموم مقاصد سے نمٹنے کیلئے سب کو متحد ہونا ہو گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571969

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں