لاپاز ۔5اپریل (اے پی پی):بولیویا میں منی بس اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔شنہو ا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ ایک شاہراہ پر ایک بس اور ٹریکٹرکے آپس میں ٹکرانے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔