راولپنڈی ۔9مئی (اے پی پی):بھارتی فوج نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کرآزاد کشمیر میں کنٹرول لائن پر سول آبادی پر گولہ باری شروع کر دی،بھارت کی جانب سےہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ سے 5شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بزدل بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر شکست کھانے کے بعد شہری آبادی کو نشانہ بنا نے لگی۔
بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہے۔ جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہو گئیں ۔