بوکھلاہٹ کا شکار بھارت اب زیادہ دیر تک کشمیر پر قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا، مشترکہ حریت قیادت

78

سرینگر ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں کے خلاف بڑھتا ہوا ظلم و ستم دراصل بھارت کی بوکھلاہٹ ہے جو اس بات کا غماز ہے کہ اب وہ فوجی طاقت کے بل پرزیادہ دیر تک کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جمعرات کو ہندواڑہ میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں ڈاکٹر منان وانی اور عاشق حسین زرگر کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ منان وانی کی شہادت سے تحریک آزادی ایک بڑے اثاثے سے محروم ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ منان وانی نہ صرف ایک ممتاز اسکالر بلکہ ایک ادیب اور قلمکار بھی تھے۔ انہوںنے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی عسکریت کی صفوں میں شمولیت بھارت کے اس پروپیگنڈے کی نفی ہے کہ صرف بے روزگار کشمیری نوجوانوں ہاتھوں میں بندوق اٹھا رہے ہیں ۔