24.5 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومقومی خبریںبوھرہ کمیونٹی بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والی غریب خواتین...

بوھرہ کمیونٹی بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والی غریب خواتین کو ہنر سکھانے میں تعاون کریں، وزیر مملکت ماروی میمن

- Advertisement -

کراچی ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت و بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ بوھرہ کمیونٹی بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی غریب خواتین کو ہنر سکھانے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو الجامعہ سفیہ پلے گراﺅنڈ میں منعقدہ ایک روزہ بوہرہ وومن ٹیلنٹ ایکسپو اینڈ فوڈ فیسٹول کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں ماروی میمن نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے ملحقہ علاقے کی غریب خواتین کے ہمراہ ایکسپوکے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مختلف قسم کے فوڈز، پینٹنگز، ملبوسات، ہینڈی کرافٹس اور دیگر اشیاءکے اسٹالز لگائے گئے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=428

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں