بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ دورہ مکمل کرکے پاکستان سے روانہ ہوگئے

117
شہدائے ہزارہ پولیس سپورٹس کمپیٹیشن 2025 کا پہلا ایڈیشن شروع ہو گیا

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین اپنا دورہ مکمل کرکے پاکستان سے روانہ ہوگئے ۔وزیر مذہبی امور انیق احمد نے انہیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔

اس موقع پر سیدنا مفضل سیف الدین نے پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے خصوصی دعائیں کیں اور بہترین مہمان داری پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن سے قربت رکھی جائے۔

قرآنی احکامات کی پیروی ہماری زندگی کا مقصد ہونا چاہیے۔ ہر شعبہ میں قرآن پر عمل نظر آئے۔ وزیر مذہبی امور نے پاکستان کا دورہ کرنے پرمعزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ وہ بار بار پاکستان تشریف لائیں۔