بٹگرام۔ 27 مارچ (اے پی پی):ڈی ایس پی سرکل بٹگرام محمد شاہین خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تھاکوٹ کیڈٹ گل رحمن قریشی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہفتہ وار سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور سنیپ چیکنگ میں ایک پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔
تھاکوٹ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر مقدمات رجسٹر کر کے چار مشتبہ گان سمیت 3 اشخاص کے خلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائی۔ اس موقع پر متعدد گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، بس اڈوں، ہوٹلوں اور کرایہ داران کو بھی چیک کیا گیا۔ شہریوں کو چاہیئے کہ وہ فوری طور پر اپنے کرایہ داروں سے متعلق متعلقہ تھانہ میں اطلاع کریں، شہری جرائم پیشہ افراد سے متعلق فوری اطلاع پولیس سٹیشن کو دیں۔