بٹگرام، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے اہلکاروں نے چھپرگرام کی مین واٹر سپلائی لائن سے غیر قانونی کنکشن ہٹا دیئے

75

بٹگرام۔ 18 فروری (اے پی پی):محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے اہلکاروں نے چھپرگرام گائوں کی مین واٹر سپلائی لائن سے غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیئے۔

یہ کنکشن راستے میں چند لوگوں نے بغیر کسی اجازت کے لے رکھے تھے جس سے محلے کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے اہلکاروں نے لائن سے غیر قانونی کنکشن ہٹانے کے ساتھ ساتھ لائن کی ازسرنو مرمت بھی کردی ہے، جس سے پانی کا پریشر پہلے سے بہتر ہو گیا ہے۔