بٹگرام۔ 28 دسمبر (اے پی پی):بٹگرام کے تھانہ پزنگ پولیس نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا آغاز کر دیا۔ ڈی پی او بٹگرام کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایچ او پزنگ ستار شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران 15 گھروں، 30 گاڑیوں، 13 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا۔ اس دوران پولیس نے ایک رائفل سیون ایم ایم، معہ 100 عدد کارتوس برآمد کر کے تین مشتبہ سمیت 7 افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔